Live Updates

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ میانوالی سے لاہور آنے کی بجائے ساہیوال پہنچ گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:37

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ میانوالی سے لاہور آنے کی بجائے ساہیوال ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار میانوالی سے لاہور آنے کی بجائے ساہیوال پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے ساہیوال میں انسداد دہشتگردی فورس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں چار افراد کی ہلاکت کے واقعہ فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ساہیوال پہنچنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ جو میانوالی کے دورے پر تھے لاہور واپس آنے کی بجائے فوری ساہیوال پہنچ گئے جنہوںنے پولیس کے اعلیٰ افسران سے وقوعہ کے حوالے سے بریفنگ لی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات