پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیاگیا

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:40

پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیاگیا
لاہور۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن صلاح الدین نے 18رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کردیا. علی شان ٹیم کے کپتان ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایف آئی ایچ کے زیر اہتمام پرو ہاکی لیگ میں شرکت کیلئے 38 کھلاڑیوں کے دو روزہ ٹرائلز ہوئے جن کی نگرانی چیف سلیکٹر صلاح الدین ،ایا ز محمود ،قاسم خان اور مصدق خان نے کی.ٹرائلز کے بعد چیئر مین نے منتخب 18 کھلاڑیوں کااعلان کردیا.اس موقع پر صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر (ر )خالد سجاد کھوکھر,قائمقام سیکریٹری پی ایچ ایف اخلاق عثمانی سلیکشن کمیٹی کے ممبران ایاز محمود,قاسم خان اور مصدق حسین بھی موجود تھی. اٹھارہ رکنی ٹیم میں وقاراحمد، امجد علی،علیم بلال، مبشر علی,رضوان علی، امجد علی خان، ابوبکر محمود، معین شکیل، اظفر یعقوب، فیصل قادر، رضوان علی، عاطف مشتاق، عتیق ارشد, رانا وحید، جنید منظور، غضنفر علی، علی عزیز، شان اورارشادشامل ہیں جبکہ سٹینڈ بائی کھلاڑیوں میں عدیل لطیف ،سلمان رزاق ،رانا سہیل ،سرن بن قمر ،تیمور ملک ،سمیع اللہ ،عماد الدین اور اکمل حسین شامل .ہیڈ کوچ سعید خان جبکہ اسسٹنٹ کوچز ریحان بٹ اور دانش کلیم ہونگی.پاکستان لیگ کا پہلا میچ ارجنٹائن کے خلاف دو فروری کو کھیلے گا۔

متعلقہ عنوان :