جنوبی افریقن بلے باز وانڈر ڈوسن ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار، 7 رنز کے فرق سے سنچری بنانے میں ناکام

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:40

جنوبی افریقن بلے باز وانڈر ڈوسن ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نروس ..
پورٹ الزبتھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) جنوبی افریقن بلے باز ریسی وانڈر ڈوسن ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 7 رنز کے فرق سے سنچری بنانے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں وانڈر ڈوسن نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں جاندار انٹری کی، وہ کیریئر کے پہلے میچ میں سنچری سے صرف 7 رنز کی دوری پر تھے کہ 93 کے انفرادی سکور پر حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :