ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی بجائے ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز کرینگے

ترجمان پنجاب پولیس نے آئی جی کی جانب سے ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں جے آئی ٹی کی تشکیل کی خبر میڈیا کو جاری کی واقعہ کی تحققات کیلئے جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس سید اعجاز شاہ ہوں گے‘ وزیر قانون راجہ بشارت کے حوالے سے جاری خبر

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:47

ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کیلئے تشکیل دی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) کی سربراہی ڈی آئی جی ذوالفقار حمید کی بجائے ایڈیشنل آئی جی سید اعجاز کرینگے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ترجمان پنجاب پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے واقعہ کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی ہے جس کے سربراہ ڈی آئی جی ذوالفقار حمید جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے جبکہ انٹیلی جنس ایجنسیز آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے ممبرز میں اس جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔

جے آئی ٹی اپنی تحقیقات کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔تاہم وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کے مطابق وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ساہیوال واقعے کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی تشکیل دیدی گئی ہے اورجے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی پولیس سید اعجاز شاہ ہوں گے۔دیگر اراکین میں انٹیلجنس ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے ۔جے آئی ٹی کو تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔راجہ بشارت نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔