گوجرخان،گیس لیکج دھماکہ میںجاں بحق افرادسپردخاک

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:50

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) راولپنڈی ڈھوک چوہدریاں کے پوش علاقہ کے ایک مکان میں ہفتہ کی صبح گیس لیکج دھماکہ میں غربی گوجرخان کے علاقہ سکھو کے ایک ہی گھر کے جھلس کر جاں بحق ہونے والے دو خواتین اور ایک تیرہ سالہ بچہ سمیت تین افراد کو سکھو کے آبائی عید گاہ والے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں گیس لیکیج واقعہ میں سکھو کے ایک خاندان کے تین افراد جھلسنے کی خبر علاقہ بھر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، درجنوں لوگ ٹولیوں کی شکل میں سکھو محلہ راجگان کیانی ہائوس پہنچ گئے اور کیانی برادران سے اس سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج اولم کا اظہار کیا ہے۔ معروف ماہر تعلیم پروفیسر راجہ رکن سلطان کیانی اور ممتاز سماجی کارکن راجہ خرم سلطان کیانی کی ہمشیرہ متحرمہ اے پی ایس راولپنڈی کی ٹیچر تھیں، ان سمیت راجہ رکن سلطان کیانی کی اہلیہ اور خرم سلطان کیانی کے تیرہ سالہ فہد کیانی کی میتیں سکھو محلہ راجگان پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

(جاری ہے)

اس سانحہ ارتحال پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔تینوں افراد کو سکھو کے عید گاہ والے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کر دیا گیا ہے نماز جنازہ میںسیاسی ،عوامی ،سماجی اور تجارتی حلقوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔