چئیرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی ممکنہ برطرفی کا عندیہ دے دیا

سیریز کے دوران کپتان کو ہٹائے جانے کی خبریں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں، سیریز کے اختتام پر کپتان اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی تبدیلی پر غور کیا جائے گا: احسان مانی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 19 جنوری 2019 22:27

چئیرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی ممکنہ برطرفی کا عندیہ دے دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2019ء) چئیرمین پی سی بی نے سرفراز احمد کی ممکنہ برطرفی کا عندیہ دے دیا، احسان مانی کا کہنا ہے کہ سیریز کے دوران کپتان کو ہٹائے جانے کی خبریں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں، سیریز کے اختتام پر کپتان اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین احسان مانی کی جانب سے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تبدیلی کی خبروں پر ردعمل دیا گیا ہے۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کا کہنا ہے کہ سیریز کے دوران کپتان کو ہٹائے جانے کی خبریں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ سیریز کے اختتام پر کپتان اور ٹیم کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کسی بھی تبدیلی پر غور کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

احسان مانی کا مزید کہنا ہے کہ اگلے دو سال میں پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کرانے کے خواہش مند ہیں، پی ایس ایل بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے، تین سال میں پی ایس ایل کامیاب رہا، پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ اے بی ڈویلیئرز سمیت دیگر غیر ملکی کر کٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے سب مایوس ہیں، سیریز کے اختتام کے بعد پرفارمنس کا جائزہ لیں گے، جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریزمیں کارکردگی اچھی نہیں تھی، انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے ہر ملک سے بات کررہے ہیں، احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس سٹرکچر، ڈویلپمنٹ، احتساب ہونا چاہیے، ٹاسک رپورٹ بنا کر حکومت کو پہنچا دی گئی ہے،حکومت جو فنڈز دیتی ہے، اس کا احتساب بھی ضروری ہے،پی سی بی کی طرح دیگر سپورٹس فیڈریشنز کو خود فنڈز پیدا کرنا ہوں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں لڑکیوں کا کرکٹ کی سمت آنا از حد ضروری ہے، احسان مانی کا کہنا تھا کہ خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا۔ پاکستان میں خواتین کرکٹ میں نیا ٹیلنٹ سامنے نہیں آ رہا ہے اس لیے لڑکیوں کا کرکٹ کھیلنا بہت ضروری ہے۔انہوں نے بتایا کہ ٹیم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی تھی، اس وجہ سے سب بہت مایوس نظر آتے ہیں۔

اگلے دو سالوں میں پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کرانے کی خواہش کا اظہارکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کے آدھے میچز پاکستان میں منعقد کرنا چاہتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ملک میں انٹرنیشل کرکٹ کی بحالی کے لیے دیگر ممالک سے بات کر رہے ہیں، اے بی ڈیویلیئرز سمیت دیگرغیر ملکی کرکٹرز پاکستان آنے کے لیے تیار ہیں۔