پولیس نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے

ساہیوال میں کار سوار فیملی پر فائرنگ کی مذمت، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، شہبازشریف

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:04

پولیس نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ساہیوال میں کار سوار فیملی پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت واقعے کی اعلی سطح تحقیقات کرائے تاکہ اصل محرکات کا پتہ چل سکے۔انہوںنے کہاکہ پولیس عوام کی محافظ ہے لیکن اس کے ہاتھوں اس قسم کے واقعات سرزد ہونے سے عوام کے اس پر اعتماد کو متزلزل کردیتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ پولیس نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔