وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:57

وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد دو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے
ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد ہفتہ کی شب روزدو روزہ دورے پر ملتان پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کے ذریعے ملتان پہنچے ٹرین اپنے مقررہ وقت سے 8منٹ پہلے ملتان پہنچ گئی جس پر مسافروں نے خوشگوارحیرت کا اظہار کیا۔وفاقی وزیر کے کینٹ اسٹیشن پر اترتے ہی عوامی مسلم لیگ کے کارکنان اورمقامی عہدے دران نے ان کاوالہانہ استقبال کیا۔ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

متعلقہ عنوان :