تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کے لئے درخواست نیپرا کے پاس جمع کرا دی، سماعت 23 جنوری کو ہوگی

اتوار 20 جنوری 2019 15:40

تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کے لئے درخواست نیپرا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی کی قیمت میں 64 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور (نیپرا) کے پاس درخواست جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

نیپرا ذرائع کے مطابق ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست کی ہے اس سلسلے میں نیپرا 23 جنوری کو عوامی سماعت کرے گا۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ذریعے نیپرا سے بجلی کی قیمت میں ردو بدل کیلئے رجوع کیا ۔

متعلقہ عنوان :