Live Updates

سانحہ ساہیوال کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع

اتوار 20 جنوری 2019 17:20

سانحہ ساہیوال کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) تحریک انصاف نے سانحہ ساہیوال کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں توجہ دلا ئونوٹس جمع کرا دیا۔ تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائے گئے توجہ دلا نوٹس میں میں استفسار کیا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ساہیوال میں جی ٹی روڈ پر اڈا قادر کے قریب جعلی مقابلہ بنایا۔

(جاری ہے)

کیا یہ درست ہے کہ ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ ٹول پلازہ کے پاس سی ٹی ڈی ٹیم نے ایک کار اور موٹرسائیکل کو روکنے کی کوشش کی اور جس پر کار میں سوار افراد نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی اور جوابی فائرنگ میں داعش کے دہشتگرد ہلاک ہوئی ۔توجہ دلائو نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اب تک کی جانے والی کارروائی سے متعلق ایوان کو آگاہ کیا جائے اور کیا اس کیس میں انصاف ہوگا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات