راولپنڈی بورڈ ، انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آن لائن داخلوں کا شیڈول جاری

اتوار 20 جنوری 2019 18:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں شرکت کے لیے آن لائن داخلوں کاشیڈول جاری کر دیا ۔ راولپنڈی بورڈ کے ترجمان ارسلان چیمہ نے اے پی پی کو بتایاکہ کے مطابق پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق راولپنڈی بورڈ کے زیرانتظام انٹرمیڈیٹ 2019ء ؁ کے سالانہ امتحانات 06مئی 2019ئ؁ سے شروع ہو ں گے ۔

جس میں شرکت کے لیے سنگل فیس کے ساتھ آن لائن داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ13فروری ، دو گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ27فروری جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 07مارچ ہے۔ترجمان نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے تمام پرائیویٹ آرٹس مضامین/علوم السنہ شرقیہ کے امیدواران کو داخلہ فیس کے علاوہ رجسٹریشن فیس 1000/-روپے بھی جمع کرانا ہوں گے ۔

(جاری ہے)

داخلہ فارم پروسینگ فیس مبلغ395/-روپے تمام ریگولر /پرائیویٹ امیدواران کو درج بالا فیسوں کے ساتھ جمع کروانی ہو گی۔پارٹII- اور کمپوزٹ میں پہلی مرتبہ شامل امتحان ہونے والے تمام ریگولر/پرائیویٹ امیدواران مبلغ550/-روپے سند فیس بھی جمع کروائیں گے۔ نئے الحاق شدہ ادارہ جات کو رجسٹریشن برانچ کی طرف سے جاری کردہ مراسلہ /ادارہ کوڈ جاری ہونے کے 10ایام کے اندر اندر اپنے داخلہ فارم سنگل فیس کے ساتھ جمع کروانے کی رعائت ہو گی ۔

ریگولر اداری(سرکاری/الحاق شدہ) اپنے امیدواران کے ہر لحاظ سے مکمل داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، راولپنڈی کی انٹر برانچ میں شیڈول کے مطابق جمع کروائیں گے۔ پرائیویٹ امیدوار داخلہ فارم آن لائن کرنے کے بعد بنک میں مطلوبہ فیس جمع کروا کر فارم تصدیق کرنے کے بعد ہارڈ کاپی بورڈ کی انکوائری برانچ کو بذریعہ رجسٹرڈ یا دستی جمع کروائے گا۔

کسی بھی دشواری کی صورت میں امیدوار اپنے مکمل دستاویزات کے ساتھ بورڈ آفس سے رابطہ کرے۔انہوںنے طلباء کو ہدایت کی کہ داخلہ فارم Online کرنے کیلئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk وزٹ کریں اورکسی بھی دشواری کی صورت میں کنٹرولر امتحانات کے ٹیلی فون نمبر051-5450917، 051-5450918 یا انٹر برانچ بورڈ کیمپس مورگاہ سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :