Live Updates

ساہیوال واقعہ،ملوث ذمہ داروں کو پھانسی کی سزاد ی جائے، عوامی حلقے

اتوار 20 جنوری 2019 18:20

ساہیوال واقعہ،ملوث ذمہ داروں کو پھانسی کی سزاد ی جائے، عوامی حلقے
ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ہیوال کے مختلف سماجی و سیاسی حلقوںنے قادرآباد کے قریب سی ٹی ڈی کی طرف سے چار افراد کی ہلاکت کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور نو منتخب چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کی جائے اور واقعہ میں ملوث ذمہ داروںکو پھانسی کی سزاد ی جائے۔

اخبار نویسوںسے گفتگوکے دوران پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنمائوں پیر احسان الحق ادریس ‘حاجی سہیل انجم انصاری ‘پاکستان تحریک انصاف کے راہنمائوں شیخ شاہد حمید ‘میاں نوید اسلم ‘جماعت اسلامی کے راہنمائوں اے ڈی چوہدری ‘چوہدری اکرام الحق ایڈووکیٹ ‘آصف محمود کمبوہ ‘سول سوسائٹی کے راہنمائوں شیخ اعجازرضا ‘زاہد گجر ودیگر نے کہاہے کہ سی ٹی ڈی کی طرف سے جس طرح واقعہ رونما ہوا ہے اگر مارے جانے والے افراد دہشتگرد بھی ہوتے تو انہیں آسانی سے گرفتار کیاجاسکتاتھا لیکن سی ٹی ڈی اہلکاروںنے نہ صرف مذکورہ خاندان کو بیدردی سے قتل کیا بلکہ الٹا مذکورہ خاندان کو دہشتگرد قرار دیکر انہیں بہت بڑے مجرم ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتے رہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ راہنمائوںنے مطالبہ کیاہے کہ واقعہ میں ملوث تمام ذمہ داروںکو بھی گرفتار کیاجائے اور انہیں پھانسی دی جائے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات