پنجاب بھرمی807ٹریفک حادثات میں9افراد جاں بحق950زخمی ہوئے

اتوار 20 جنوری 2019 18:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھرمیں807 روڈ ٹریفک حادثات میں 09افرادجاں بحق جبکہ 950افرادشدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔405معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (75فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں374ڈرائیوز،کم عمرڈرائیور30مسافر424اور152پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ190ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت215متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد76حادثات میں91متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان61حادثات میں64متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ ان ٹریفک حادثات کے کل950متاثرین میں756مرد اور194خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں137فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور482افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ331زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں614موٹر سائیکلز،127آٹو رکشے،92موٹر کاریں،38وین14مسافربسیں،25ٹرک اور105دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔