آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر کی ملاقات

ملاقات میں علاقائی امن واستحکام اور افغانستان میں مفاہمتی عمل سے متعلق تبادلہ خیال،امریکی کمانڈرجنرل جوزف کی قیام امن کیلئےپاکستان کے کردار کی تعریف، پاکستان رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 جنوری 2019 19:00

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی کمانڈر کی ملاقات
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 جنوری2019ء) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سے جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف نے ملاقات کی، جس میں علاقائی امن واستحکام اور افغانستان میں دیرپار قیام امن کیلئے مفاہمتی عمل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈرجنرل جوزف نے وفد کےہمراہ آرمی چیف سے ملاقات کی۔ بتایا گیا ہے کہ جیواسٹریٹیجک ماحول پر بھی بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن علاقائی امن کیلئے انتہائی اہم ہے۔ پاکستان نے مشکلات کے باوجود علاقائی سلامتی کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان رکاوٹوں کے باوجود علاقائی امن واستحکام کیلئے کوششیں جاری رکھے گا۔ اس موقع پر امریکی کمانڈرجنرل جوزف نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں اور پاک فوج کا کردار قابل تحسین ہے۔