تیموریہ پولیس کا کریمنلز کے خلاف ایکشن ،86ملزمان گرفتار

اتوار 20 جنوری 2019 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) تیموریہ پولیس کا کرمنلز و جرائم پیشہ کے خلاف ایکشن و سرچ آپریشن، شیشہ کلب پر چھاپہ مجموعی 86ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، لوٹا ہوا مال ، منشیات ، شیشہ حقہ ، مسروقہ گاڑیاں اور دیگر سامان برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع سینٹرل محمد عارف اسلم راؤکی ہدایات پر ایس ایچ او تیموریہ چوہدری طفیل نے پولیس پارٹی کے ہمراہ پیپلز چورنگی ، بلاک L، فائو اسٹار چورنگی اور دیگر مقامات پر کاروایئاں کیں۔

کاروایئوں کے دوران سرچ آپریشن میں 11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر لیں جبکہ زیرِ حراست 20مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی ۔علاوہ ازیں ڈکیت اسٹریٹ کرمنلز و موٹر سائیکل لفٹر گروہوں کے خلاف کاروایئوں کے دوران 11ملزمان بلال، حسن، سہیل، شاہجہان، علی، مدثر، عمران، مظہر، ندیم، احسان الله اور ناصر کو گرفتار کر کے 11پستول، 11میگزین، 33کارتوس، 4مسروقہ موٹر سائیکلیں، وارداتوں میں چھینے ہوئے موبائل فونز ، اے ٹی ایم کارڈ، نقد رقم اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان اس سے قبل بھی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل کاٹ چکے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ڈکیت گروہ کراچی کے پوش علاقوں میں بنگلوں میں واردات کرنے کا ماہر گینگ بھی ہے۔ دریں اثناء نیشنل ایکشن پلان کے تحت 4ملزمان محمد علی ، ناصر، طارق اور بہادر کو گرفتار کر لیا۔ مزید براں شیشہ کلب پر چھاپہ مار کر 40افراد کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ضلع سینٹرل محمد عارف اسلم راؤ نے بہتر کارکردگی پر ایس ایچ او تیموریہ چوہدری طفیل اور پولیس پارٹی کو شاباش دی۔