Live Updates

ساہیوال واقعہ کا جرم ناقابل معافی ہے،انصاف ہونا چاہیے اور فی الفور ہونا چاہیے ‘ جہانگیر ترین

سینئر ز پولیس اہلکاروں سے بھی غفلت ہوئی ہے تو انہیں بھی جوابدہ ہونا پڑے گا ‘ مرکزی رہنما پی ٹی آئی

اتوار 20 جنوری 2019 19:40

ساہیوال واقعہ کا جرم ناقابل معافی ہے،انصاف ہونا چاہیے اور فی الفور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کا جرم ناقابل معافی ہے،انصاف ہونا چاہیے اور فی الفور ہونا چاہیے ، ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو سزا کاسامنا کر نا پڑے گا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سینئر ز پولیس اہلکاروں سے بھی غفلت ہوئی ہے تو انہیں بھی جوابدہ ہوناپڑے گا۔انہوںنے کہا کہ بس بہت ہوچکا ذمہ داروں کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات