گوجر خان،سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث لوگوں کوسخت دشواری کا سامنا

اتوار 20 جنوری 2019 20:30

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) گوجرخان شہر میں سوئی گیس کے کم پریشر کے باعث گھریلو صارفین کے چولہے بجھ گئے جس سے لوگوں کوسخت دشواری کا سامنا ہے۔ اتوار کی صبح سویرے ہی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوگیا جس کے باعث چولہے بھی نہ جل پائے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال پر شہریوں نے سخت تشویش کااظہار کیا کہ ممبران اسمبلی بالخصوص ایم این اے راجہ پرویزاشرف کی عوامی مسائل پر مکمل خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے۔

شہر میں عرصہ دراز سے گیس کا کم پریشراور بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری جاوید کوثر سے بھی مطالبہ کیا کہ ان کی جماعت کی حکومت ہے وہ بھی اس صورتحال پر خاموش نہ رہیں اور شہر میں گیس کے کم پریشر بجلی کی ظالمانہ لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران کا مسئلہ حل کرائیں تاکہ عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔