غذر، شدید برف باری سے بالائی علاقوں کازمینی رابطہ منقطع

اتوار 20 جنوری 2019 20:50

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ضلع غذر میں بھی گزشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اکثر بالائی علاقوں کا شہر سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔ شدید برفباری کے بعد تحصیل یاسین کے بلائی علاقے درکوت ، تھوئی ،برقلتی ، نازبر جبکہ تحصیل پھنڈر کے بالائی علاقے بارست ،ٹیرو ،ہندارپ ،دالومل ،سربل اور اسی طرح تحصیل اشکومن کے بالائی علاقے مترم دان ،بدصوات اور بوق کے بھی زمینی رابطے گزشتہ روز سے منقطع ہیں۔

(جاری ہے)

برفباری کے باعث علاقے میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے سے لوگ گھروں میں محصورہوگئے ہیں۔ سردی سے بچنے کے لیے لوگ لکڑی جمع کرنے میں بھی مصروف ہیں۔ بالائی علاقوں سے مقامی زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شدید برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہونے سے علاقے میں ضروریات زندگی کی اشیاء کی قلت پیدا ہوگی ہے۔ دوسری جانب انتظامیہ اور دیگر ذمہ دار اداروں کی جانب سے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے کسی قسم کے اقدامات شروع نہ کرنے سے عوام میں مزید پریشانی پائی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :