مسلم لیگ (ن) نے ساہیوال کے واقعہ پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی

اتوار 20 جنوری 2019 22:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے ساہیوال کے واقعہ پر قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو مسلم لیگ (ن) کے اراکین شاہد خاقان عباسی، خواجہ محمد آصف، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگزیب اور دیگر کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک التواء میں ساہیوال میں پیش آنے والے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان کی معمول کی کارروائی روک کر اس اہم معاملے کو زیربحث لایا جائے۔