جھانوی کپور اپنی والدہ سے متعلق سوالات پر پریشان ہو گئی

پریشانی کے عالم میں جھانوی کی میڈیا منیجر درمیان میں آئی اور پھر جھانوی کوئی جواب دیئے بغیر چلی گئی

پیر 21 جنوری 2019 12:03

جھانوی کپور اپنی والدہ سے متعلق سوالات پر پریشان ہو گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) اداکارہ جھانوی کپور ایک تقریب میں خوشی خوشی شریک ہوئیں لیکن جھانوی کی خوشی اس وقت پریشانی میں بدل گئی جب ایک صحافی نے جھانوی سے ان کی والدہ کی زندگی پر بنائی گئی فلم ’’سری دیوی بنگلو’‘ سے متعلق سوالات کیے۔رپورٹ کے مطابق صحافیوں کی جانب سے سوالات کی بوچھاڑ کے بعد جھانوی کپور پریشان ہوگئیں اور ان سے کچھ بولا ہی نہیں گیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب شوبز صحافی وائرل بھیانی نے اسی واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں جھانوی کپور کو مختصر لباس میں انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم جھانوی کپور کی خوشی اس وقت پریشانی میں بدل جاتی ہے، جب صحافی ان سے ’سری دیوی بنگلو’ فلم سے متعلق سوالات پوچھتے ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہیکہ جھانوی کپور کے پاس سوالوں کا جواب دینے کے لیے الفاظ نہیں ہوتے اور وہ گھبرائی نظر آتی ہیں۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھانوی کپور کی پریشانی کے بعد ان کی میڈیا مینیجر درمیان میں آتی ہیں اور اداکارہ کو کوئی جواب دینے کے بجائے وہاں سے چلے جانے کو کہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :