فلم’ ’پتی، پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا آغاز کردیا گیا

اداکار کارتک آریان، اننیا پانڈے اور بھومی پڈنیکر جلوے دکھاتی نظر آئیں گی فلم کی شوٹنگ کا آغاز فروری سے ہوگا،‘ اسے رواں سال کے آخر تک ریلیز کردیا جائیگا

پیر 21 جنوری 2019 12:07

فلم’ ’پتی، پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا آغاز کردیا گیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سنجیو کمار، ودیا سنہا اور رنجیتا کور کی مقبول فلم’ ’پتی، پتنی اور وہ‘‘ کا سیکوئل بنانے کا آغاز کردیا گیا۔ماضی کی مقبول فلم کے سیکوئل میں اداکار کارتک آریان، اننیا پانڈے اور بھومی پڈنیکر جلوے دکھاتی نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

دکن کیرونیکل نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ اگرچہ پتی، پتنی اور وہ کے سیکوئل کی کاسٹ کا اعلان کردیا گیا، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ فلم میں کارتک آریان کی اہلیہ اور دوسری خاتون کا کردار کون ادا کرے گی۔

تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ بھومی پڈنیکر فلم میں کارتک آریان کی اہلیہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی، جب کہ اننیا پانڈے ان کے ساتھ افیئر چلاتی نظر آئیں گی۔فلم کی ہدایت مدثر عزیز دیں گی، جب کہ اسے ٹی سیریز کے بشن کمار اور ابھے اور جنو چوپڑا پروڈیوس کریں گے۔فلم کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز فروری سے ہوگا، جب کہ ممکنہ طور پر اسے رواں سال کے آخر تک ریلیز کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :