مقبوضہ کشمیر‘بھارتی فوجیوں نے بڈگام میں دونوجوان شہید کردیئے

قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ہاپت نالہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا

پیر 21 جنوری 2019 12:14

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں پیر کے روز ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے ہاپت نالہ میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات آنے تک علاقے میںآپریشن جاری تھا۔ نوجوانوں کی شہادت پر علاقے میںلوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے مظاہرین کے خلاف طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا جس کے بعدمظاہرین اور فورسز اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ دریں اثناء قابض انتظامیہ نے ضلع میںموبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی ہے۔