فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

پیر 21 جنوری 2019 12:31

فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا نیا پوسٹر جاری
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ٹویٹر پر فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ کا نیا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب دھمال نہیں، ڈبل دھمال نہیں بلکہ یہ وقت ٹوٹل دھمال کا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کے پوسٹر سے ایسا ظاہر ہو رہا ہے جیسے تمام کاسٹ ایک جنگل میں پھنس گئی ہو۔ فلم میں اداکار انیل کپور، مادھوری ڈکشٹ، اجے دیوگن، ارشد وارثی، رتیش دیش مکھ اور جاوید جعفری شامل ہیں جبکہ فلم آئندہ ماہ 22 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :