سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے درمیان پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کا معاہدہ

پیر 21 جنوری 2019 12:31

سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے درمیان پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کا ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) جنوبی افریقہ اور سعودی عرب نے آئل ریفائنری اور پیٹروکیمیکل کمپلیکس قائم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے صدر سے سعودی وزیر پیٹرولیم خالد الفالح اور وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد القصبی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جنوبی افریقہ کے صدر کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی قیاد ت جنوبی افریقہ کے ساتھ زیادہ اعلیٰ درجے کی سٹریٹیجک شراکت قائم کرنے کی خواہشمند ہے۔ اس موقع پر فریقین نے آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔