بھارتی ڈاکٹروں کی لاپرواہی،

مریض کی پینٹ کے اوپر ہی پلاسٹر چڑھا دیا

پیر 21 جنوری 2019 12:31

بھارتی ڈاکٹروں کی لاپرواہی،
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع رائے بریلی میں ڈاکٹروں نے لاپرواہی سے زخمی نوجوان کی پینٹ کے اوپر سے ہی پلاسٹر چڑھا دیا۔ اس واقعہ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد محکمہ میں کھلبلی مچ گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادرے کے مطابق شیلندر کمار موٹر سائیکل سے جا رہا تھا کہ لکھنؤ ہائی وے پر تیز رفتاری کے باعث اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہوگیا جسے راہگیروں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ پر پینٹ کے اوپر سے ہی پلاسٹر چڑھا کر ضلعی ہسپتال منتقل کرا دیا۔

متعلقہ عنوان :