مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی فوج کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی، موبائل، انٹرنیٹ سروس بھی معطل

پیر 21 جنوری 2019 12:55

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے ضلع بڈگام میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ہے اور علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے اس دوران ضلع میںچرارشریف کے علاقے ہاپتنار میں ایک مکان فائرنگ کی جس کے بعد علاقے میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔ ایک سرکاری عہدے دار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ قابض انتظامیہ نے ضلع بڈگام میں موبائل انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :