ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ہوگا

پیر 21 جنوری 2019 12:55

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ پرسوں سے شروع ..
برج ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ پرسوں بدھ سے برج ٹائون میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم جوروٹ کی قیادت میں جیت کا عزم لئے ویسٹ انڈیز پہنچ چکی ہے، ٹیسٹ سیریز سے قبل انگلش کھلاڑیوں نے کیریبین میں دو پریکٹس میچوں میں بھرپور انداز سے اپنی صلاحیتوں کی جانچ کی اور اب وہ ٹیسٹ سیریز میں کالی آندھی کے خلاف ڈٹ کر مقابلے کیلئے تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز (کل) بدھ سے ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 31 جنوری سے 4 فروری جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 9 سے 13 فروری تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :