امریکی نژاد ایرانی صحافی کی گرفتاری،

ایرانی خواتین کا امریکا کے خلاف احتجاج

پیر 21 جنوری 2019 12:55

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) تہران میں درجنوں ایرانی خواتین نے امریکا کے خلاف ایک امریکی نژاد ایرانی خاتون اینکر مرضیہ ہاشمی کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تہران میں سوئس سفارتخانے کے سامنے خواتین مظاہرین نے مرضیہ ہاشمی کی تصاویر لہراتے ہوئے امریکا مخالف نعرے بازی کی۔ ان مظاہرین میں مرضیہ کے اہل خانہ، طلبا اور سیاسی و سماجی کارکن شامل تھے۔ گرفتار ہونے والی مرضیہ ہاشمی ایران کے پریس ٹی وی کی انگلش سروس کے ساتھ منسلک ہیں۔ ہاشمی کے دوست و احباب کے مطابق ان کو سینٹ لوئی لیمبرٹ ہوائی اڈے پر تیرا جنوری کو حراست میں لیا گیا تھا۔ مرضیہ ہاشمی ایک نومسلم امریکی خاتون ہیں۔

متعلقہ عنوان :