کولمبیا میں پولیس اکیڈمی پربم حملہ، پوپ فرانسس کی امن کے لیے دعا

ہلاک افراد کے لواحقین اورملک کے امن کے قیام کی دعائیں جاری رکھیں گے،پوپ فرانسس

پیر 21 جنوری 2019 12:55

بگوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کولمبیا کے شہر بگوٹا میں پولیس اکیڈمی پر بم حملوں کے بعد امن کی بحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوپ فرانسس کا سینٹ پیٹرز سکوائر پر کہنا تھا کہ بگوٹا میں ہونے والے افسوسناک واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے لیے دعائیں مانگنے کے ساتھ ساتھ اِس ملک میں امن کے قیام کی دعائیں جاری رکھیں گے۔ رواں ہفتے سترہ جنوری کو کولمبیا کے دارالحکومت بگوٹا میں پولیس اکیڈمی پر کار بم حملے میں اکیس افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :