نیپال میں جنگلی ہاتھی نے گھر کے سامنے ایک خاتون کو ہلاک کر دیا

پیر 21 جنوری 2019 12:55

کھٹمنڈو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) جنوب مشرقی نیپال کے جنگلات میں ایک ہاتھی نے ایک مقامی خاتون کو اس کے گھر کے سامنے ہلاک کر دیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیر کوجاری ایک بیان میں پولیس نے بتایاکہ 53 سالہ خاتون مقامی افراد کی جانب سے خبردار کیے جانے کے باوجود گھر سے باہر نکلی تھیں۔ بعد ازاں جنگلی ہاتھی نے اس خاتون کو کچل دیا۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران ضلع سپتاری میں دو خواتین سمیت ایک شخص جنگلی ہاتھیوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :