شمالی آئرلینڈ کی لندن ڈیر ی میں کار دھماکا،

کوئی شخص ہلاک یازخمی نہیں ہوا،پولیس کی تحقیقات جاری

پیر 21 جنوری 2019 13:01

ڈبلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) شمالی آئرلینڈ کی پولیس کی جانب سے لندن ڈیری میں ہونے والے ایک مبینہ کار دھماکے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جائے وقوعہ کی تصویر بھی شائع کی ۔ اطلاعات کے مطابق یہ دھماکا بشپ اسٹریٹ پر ایک عدالت کے سامنے ہوا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری کردہ پولیس کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس واقعے میں کوئی شخص زخمی یا ہلاک نہیں ہوا۔