جاپان میں دنیا کا معمر ترین شخص 113 سال کی عمر میںانتقال کرگیا

پیر 21 جنوری 2019 12:56

جاپان میں دنیا کا معمر ترین شخص 113 سال کی عمر میںانتقال کرگیا
ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) دنیا کا معمر ترین مرد ایک سو تیرہ سال کی عمر میں انتقال کرگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جاپان کے ایک سو تیرہ سالہ شخص ماسازو نوناکا کی جب رحلت ہوئی تو وہ شمالی جاپان میں واقع اپنے گھر پر آرام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ماسازو نوناکا کو گینیزبک آف دی ورلڈ نے اپریل سن 2018 میں دنیا کا معمر ترین مرد قرار دیا تھا۔ اٴْس وقت اٴْن کی عمر ایک سو بارہ برس اور 259 ایام تھی۔ وہ پچیس جولائی سن 1905 میں پیدا ہوئے تھے۔ جاپان میں ایک سو برس سے زائد کے عمر افراد کی تعداد 2018 کے ختم ہونے پر انہتر ہزار سات سو پچاسی تھی۔ ان میں نوے فیصد خواتین ہیں۔ دنیا کی معمر ترین عورت یا انسان کین تاناکا ہیں اور اٴْن کی عمر ایک سو سولہ برس ہے۔

متعلقہ عنوان :