تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کیخلاف درج مقدمے کی سماعت ،ْغیر حاضر ملزمان کو طلبی کے سمن جاری

تھانہ انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او سے بھی غیر حاضر ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب ، آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کیخلاف مکمل چالان جمع کرانے کاحکم

پیر 21 جنوری 2019 13:17

تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کیخلاف درج مقدمے کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) انسدا ددہشتگردی کی عدالت نے تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کیخلاف درج مقدمے کی سماعت کے دور ان غیر حاضر ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کیخلاف مکمل چالان جمع کرایا جائے۔

(جاری ہے)

پیر کوتحریک لبیک کے دھرنے کے دوران احتجاج کرنے والوں کیخلاف درج مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگری کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی ۔

سماعت کے دور ان ضمانت پر رہا سات افراد زاتی حیثیت میں پیش ہوئے اور دو کو جیل سے لایا گیا۔عدالت نے 11غیر حاضر ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کردئیے۔عدالت نے تھانہ انڈسٹریل ایریا کے ایس ایچ او سے بھی غیر حاضر ملزمان سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کیخلاف مکمل چالان جمع کرایا جائے۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی گئی۔