Live Updates

درخواست دائر کر دی ، آگر فیصلہ آیا تو آصف زر داری تاحیات نا اہل ہو جائینگے، عثمان ڈار کا دعویٰ

پیر 21 جنوری 2019 13:41

درخواست دائر کر دی ، آگر فیصلہ آیا تو آصف زر داری تاحیات نا اہل ہو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثما ن ڈار نے کہا ہے کہ زر داری کی نا اہلی کیلئے درخواست دائر کر دی ہے آگر فیصلہ آیا تو آصف زر داری تاحیات نا اہل ہو جائینگے ۔ پیر کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان ڈار نے کہا کہ ہم نے زرداری کیخلا ف درخواست جمع کی ہے ۔

عثمان ڈار نے کہاکہ اگر فیصلہ ایا تو زرداری تا حیا ت نا اہل ہو جا ئینگے ۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار نے کہاکہ ہم تین چیزوں پر یہاں آئے ہیں ۔عثمان ڈارنے کہاکہ زر داری کے نیو یا رک کے مہنگی ترین جگہ پر کر وڑوں روپے کے اپارٹمنٹس ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پا رٹی کے لو گ کہتے ہیں کہ عمران خان پا نچ سال پو رے نہیں کر یں گے،میں بتا نا چا ہتا ہو ں کہ عمران خان پا نچ سا ل ضرور پو رے کر ینگے ۔ انہوںنے کہاکہ آصف زرداری جلد ی انا ہل ہو جا ئینگے ،آصف زرداری جلدی پارلیمنٹ سے با ہر جا ئینگے۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ سا ہیو ال سے متعلق کمیٹی بنا دی گئی ہے ،جو بھی ملو ث ہو نشان عبرت بنا دیا جا ئے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات