پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسر ون ڈے امیچ کل کھیلا جائے گا

پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو5وکٹوں سے شکست دی تھی

پیر 21 جنوری 2019 14:27

پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان دوسر ون ڈے امیچ کل کھیلا جائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین کھیلی جانیوالی 5ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریزکادوسرامیچ کل کل کوڈربن میں کھیلاجائے گا۔پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو5وکٹوں سے شکست دی تھی۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا میچ 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا میچ 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں اور آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا میچ 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 6 فروری کو سنچورین کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :