پاکستان سپر لیگ فور کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کیخلاف انکوائری شروع

پی سی بی کی انکوائری ٹیم معاملات کی تہہ تک جانے کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین احسان مانی کو پیش کریگی ، ذرائع

پیر 21 جنوری 2019 14:32

پاکستان سپر لیگ فور کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان سپر لیگ فور کے آفیشل ترانے کو قبل ازوقت سوشل میڈیا پر ریلیز کرنے کیخلاف انکوائری شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

سینئر جنرل منیجر مارکیٹنگ ڈپارٹمنٹ نے لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے گانے کولانچ ہونے سے 4 گھنٹے قبل ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ریلیزکردیا تھا، اس حوالے سے پی سی بی نے انکوائری تشکیل دی ہے جو معاملات کی تہہ تک جانے کے بعد اپنی رپورٹ چیئرمین احسان مانی کو پیش کریگی۔پی ایس ایل 4 کے آفیشل سانگ ’ کھیل دیوانوں کا‘ میں اس بارعلی ظفرکے بجائے فواد خان نے آوازکا جادو جگایا تاہم شائقین کو گانا پسند نہیں آیا اورانھوں نے نئے آفیشل سونگ کو مسترد کردیا ۔