متوفی خاوند کیلئے مسجد تعمیر کرانے والی سعودی خاتون کی وڈیوسوشل میڈیاپر وائرل

پیر 21 جنوری 2019 14:45

متوفی خاوند کیلئے مسجد تعمیر کرانے والی سعودی خاتون کی وڈیوسوشل میڈیاپر ..
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) سوشل میڈیا پر مسجد کی خاتون کے نام سے ایک وڈیو وائرل ہوگئی۔ سعودی ٹی وی کے مطابق معمر خاتون مکہ مکرمہ کے خلیص قریہ میں مسجد بنوا رہی تھی۔ اس نے یہ کام اپنے متوفی شوہر کی پنشن کی رقم سے انجام دیا۔ اس نے 30 برس قبل اپنے شوہر کی وفات کے وقت نذر مانی تھی کہ وہ اپنے شوہر کیلئے مسجد تعمیر کرائے گی۔

(جاری ہے)

اطلاع یہ ہے کہ مسجد کی تعمیر کی نگرانی کرتے ہوئے اس کی جو تصویر لی گئی تھی اس کے چند روز بعد ہی وہ شدید بیمار ہوئی ، ایک اسپتال میں زیر علاج رہی اور وہیں اس کا انتقال ہوگیا۔ خاتون کے بیٹے محمد الحربی نے بتایا کہ ہمارے ابا نے 7 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی تھی۔ اماں نے مالی تنگی کے باوجود ہم سب کی اچھی تربیت کی۔ انہیں یتیموں کی ماں بھی کہا جاتاتھا اور مسجد تعمیر کرانے کی وجہ سے انہیں بعض لوگ خاتون مسجد کے لقب سے بھی یاد کرنے لگے تھے۔