سرن ویلی میں برف باری اور بارش سے نظام زندگی مفلوج ، سردی میں اضافہ ہو گیا

پیر 21 جنوری 2019 14:52

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) سرن ویلی میں برف باری اور بارش سے نظام زندگی مفلوج ہو گیا، سردی میں بے تحاشا اضافہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرن ویلی اور گردونواح میں بارش اور برف باری سے سردی میں اضافہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، بجلی کی آنکھ مچولی شروع سے علاقہ تاریکی میں ڈوب جاتا ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ رات ہونے والی بارش اور برف باری کی وجہ سے علاقہ کی بجلی بند ہو گئی ہے، سردیوں کے موسم میں سالاسال سرن ویلی اور چھتر میں برف باری اور بارش کی وجہ سے بجلی لائن میں کوئی نہ کوئی فالٹ آ جاتا ہے جس سے سرن ویلی کے افراد کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیہاتی اور پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے واپڈا اہلکاروں کو بجلی بحال کرانے میں بھی شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس وجہ سے بجلی کئی کئی گھنٹوں اور دنوں کے بعد بحال ہوتی ہے۔