ْمحکمہ تعلیم سے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد

پیر 21 جنوری 2019 14:58

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) گورنمنٹ ہائی سکول ڈھینڈہ میں ہیڈ ماسٹر محمد سیف الرحمن اور ان کے سٹاف کی طرف سے محکمہ تعلیم سے ریٹائر ہونے والے اساتذہ کرام ازرم خان جدون، مشرف ہزاروی و ماہرین تعلیم ہیڈ ماسٹر محمد سعید، نثار احمد (سائنس ٹیچر) کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مایہ ناز ماہرین تعلیم ڈاکٹر طارق خان، عبد القدوس آزاد، بشارت خان، عامر عتیق صدیقی، ایس ایس رہنما طاہر گل اور دیگر کے علاوہ اے ٹی اے صدر ملک محمد حفیظ اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے میزبان محمد سیف الرحمن کے علاوہ بزرگ ماہر تعلیم عبدالقدوس آزاد، عامر عتیق صدیقی، بشارت خان اور ملک محمد حفیظ نے ریٹائر ہونے والے اساتذہ و ماہرین تعلیم کی گراں قدر خدمات کوسراہا جبکہ ازرم خان جدون اور مشرف ہزاروی نے جی ایچ ایس ڈھینڈہ کے ہیڈ ماسٹر محمد سیف الرحمن اور ان کی ٹیم کا خوبصورت و یادگار تقریب کے انعقاد پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مہمانوں کیلئے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا اور عبدالقدوس آزاد کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا۔

متعلقہ عنوان :