تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا‘ ڈاکٹر دائود بخاری

پیر 21 جنوری 2019 15:12

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ہیپی ڈے سکول سسٹم میں سالانہ سائنس اینڈ آرٹ کی نمائش کا اہتما کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سکول سسٹم کے ڈائریکٹر ڈا کٹر داؤد بخاری تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے اپنی خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، اساتذہ تمام صلاحتیںبروئے کار لاکر ایسی نسل تیار کریں جو ملک و قوم کی خدمت کرسکے ہم بچوں کے ہاتھوں میں قلم کتاب دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ معاشرے کا ایک بہتر فرد بن کر ملک و قوم کی خدمت کرسکے اور بڑوں کا ادب کریں۔

پرنسپل میمونہ رؤف نے اپنے خطاب میں اساتذہ پر زور دیا کہ وہ اپنے تمام تر صلاحیتیں نئی نسل کے تربیت پر خرچ کریں تاکہ ایسی نسل تیار ہوسکے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں۔طلباء و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے جس سے ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار آئے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی سے ہمکنار نہیں ہو سکتی اور طلباء و طالبات کو چاہئے کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ تعلیم کے حصول سے ہی معاشرے میں ترقی اور بہتری لائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :