مہران کلب کی ٹیم روور چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

پیر 21 جنوری 2019 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) مہران کلب کی ٹیم روور چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ گزشتہ روز روور گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے کوارٹر فائنل میں وقفے تک مہران کلب کو ارسلان کلب کے خلاف 1-0 گول سے برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں مہران کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 3-0 سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

پہلے ہاف کے تیسرے منٹ میں مہران کلب کے سہیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کو دوسرے ہاف کے 14 ویں منٹ میں اشفاق نے گول کرکے دگنا کرتے ہوئے مقابلہ 2-0 کر دیا۔ 25 ویں منٹ میں حسنین نے گول کرکے مقابلہ 3-0 کر دیا جو مقررہ وقت برقرار رہا۔ میچ کے دوران ارسلان کلب کے کھلاڑی کوئی بھی گول نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :