ذوالفقار خان نے رپجا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی

پیر 21 جنوری 2019 15:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) ذوالفقار خان نے رپجا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔ جاوید ادریس قریشی چیمپئن شپ میں دوسرے نمبر پر رہے، فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف ایڈوکیٹ تھے جبکہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر شکیل قرار اعزازی مہمان تھے، جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑی میں ٹرافیاں اور نقد کیش ایوارڈ تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر راولپنڈی/اسلام آباد کے سینئر جرنلسٹس اور فوٹو گرافرز کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ گذشتہ روز راولپنڈی پریس کلب میں چیمپئن شپ کا فائنل روزنامہ جنگ کے ذوالفقار خان اور اے پی پی کے جاوید ادریس قریشی کے درمیان کھیلا گیا جس میں ذوالفقار خان نے جاوید ادریس قریشی کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔ ٹورنامنٹ راولپنڈی اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سولہ فوٹو گرافر نے حصہ لیا۔