Live Updates

پاکستان کے حالات عمران خان ہی ٹھیک کرے گا، بشریٰ بی بی

اس صدی میں عمران خان اور طیب اردوان دونوں لیڈر ہیں،تبدیلی آنے میں وقت لگے گا، لیکن پاکستان کوخوشحال بنانا عمران خان کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کی نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جنوری 2019 15:08

پاکستان کے حالات عمران خان ہی ٹھیک کرے گا، بشریٰ بی بی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 جنوری2019ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات کتنے ہی برے کیوں نہ ہوں، ان کو عمران خان ہی ٹھیک کرے گا، اس صدی میں عمران خان اور طیب اردوان دونوں لیڈر ہیں، تبدیلی آنے میں وقت لگے گا، لیکن پاکستان کوخوشحال بنانا عمران خان کی قسمت میں لکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ تبدیلی آنے میں وقت لگے گا۔

خان صاحب ایک لیڈر ہیں۔ ایسے لیڈر ہیں جن میں کوئی لالچ نہیں ہے۔ جب کوئی ایسا لیڈر آجائے جس میں کوئی لالچ نہ ہو، پھر وہ اپنی ذات کا نہیں سوچتا۔ وہ ہر وقت اپنی عوام اور اپنے غریب لوگوں کا سوچ رہا ہوتا ہے۔
بشریٰ بی بی نے کہا کہ عمران خان کی زندگی اب اللہ اور اس کے رسول ﷺ کیلئے وقف ہے۔

(جاری ہے)

میرا ایمان اور میرا پختہ یقین ہے کہ صرف عمران خان کے ہاتھ سے ہی پاکستان اٹھے گا۔

انہوں نے کہا کہ چاہے کتنے ہی برے حالات ہوں پھر پاکستان کو عمران خان ہی اٹھائے گا۔ اللہ نے پاکستان کوترقی دینا عمران خان کی قسمت میں لکھ دیا ہے۔خوشحالی آئے گی چاہے تاخیر سے آئے لیکن خوشحالی ضرور آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اس صدی میں عمران خان اور طیب اردوان دونوں لیڈر ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج 2روزہ دورے پر قطر روانہ ہوں گے، وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے، دورے میں ایل این جی کی قیمت میں کمی، ایک سال کیلئے ادھارایل این جی دینے، سرمایہ کاری اور پاکستانیوں کوایک لاکھ نوکریوں کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کے وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ، وزیرخزانہ اسد عمر، مشیر وزیراعظم زلفی بخاری، اور معان خصوصی برائے تجارت عبدالرزاق داؤد شامل ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ قطر انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران قطر کے امیرتمیم بن حمادالتھانی،اور قطری وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم کا دورہ سرمایہ کاری اور دوطرفہ روابط کو مزید مضبوط کرنے میں کردار ادا کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قطری قیادت سے ملاقاتوں میں ایل این جی کی قیمت میں کمی پر بات کریں گے۔اسی طرح پاکستان کوایل این جی ایک سال تک ادھار دینے پر بھی بات ہوگی۔پاکستان کا ایل این جی کی مدد میں امپورٹ بل 4ارب ڈالر ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان میں قطر کی سرمایہ کاری پر بھی بات کریں گے۔بتایا گیا ہے کہ قطر گوادر میں فروزن فروٹ کیلئے اسٹوریج یونٹ قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کرچکا ہے۔وزیراعظم کے دورہ قطر میں ایک لاکھ پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے کے معاہدے پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات