علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا سمسٹر خزاں 2018ء کے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح کے تعلیمی پروگرامز کی’’اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں‘‘ کا شیڈول جاری

پیر 21 جنوری 2019 15:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کیے گئے میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز کی’’ اسائنمنٹس جمع کرانے کی تاریخوں‘‘ کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شیڈول کے مطابق میٹرک ،ْ ایف اے ،ْ بی اے اور بی ایڈ)اولڈ( پروگرامز کے مکمل کورسزکی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 25 فروری مقرر کی گئی ہے ،ْ دوسری مشق کی تاریخ 15مارچ ہے، تیسری کی 5 اپریل اور چوتھی اسائمنٹ جمع کرانے کی تاریخ20 اپریل مقرر کی گی ہے، اسی طرح ان پروگراموں کے نصف کورسز کی پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ 15مارچ جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 20 اپریل مقرر کی گئی ہے۔

بی ایڈ )نیو(اور ایسوسی ایٹ ڈگری اور پوسٹ گریجویٹ سطح کے تمام پروگرامز کی پہلی اسائنمنٹ کی تاریخ 20مارچ جبکہ دوسری اسائنمنٹ جمع کرانے کی تاریخ 4 مئی مقرر ہے۔میٹرک سے پی ایچ ڈی سطح تک کے پروگراموں میں داخل لاکھوں طلباء و طالبات کے لیے ٹیوٹرز تعیناتی کا کام ممکمل ہوگیا ہے اور ٹیوٹرز کی تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk پرفراہم کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیں تمام تعلیمی پروگرامز کے اسائنمنٹس بھی یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :