مجھے چیف جسٹس ، حمزہ شہباز یا میاں شہباز سے انصاف کی اُمید ہے
مجھے عمران خان سے انصاف کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ والدہ ذیشان
سمیرا فقیرحسین پیر 21 جنوری 2019 15:51
(جاری ہے)
اُردو پوائنٹ کی ٹیم نے ذیشان کی والدہ سے ان کے بیٹے کی موت پر اظہار تعزیت کیا اور ان سے دریافت کیاکہ وہ کس سے انصاف کی اُمید رکھتی ہیں۔
جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے چیف جسٹس ، حمزہ شہباز یا پھر میاں شہباز شریف سے انصاف کی اپیل ہے۔ مجھے عمران خان سے انصاف کی کوئی اُمید نہیں ہے۔ میرے بیٹے کو دہشتگرد کہا گیا تو پھر باقیوں کو کیوں مارا گیا ؟ عمران خان کا ایک وزیر ہے جو بار بار کہہ رہا ہے کہ مارے جانے والا دہشتگرد ہے۔ اُس کو تو عمران خان روک نہیں سکا تو انصاف کیا دے گا ؟ دکھی والدہ کا کہنا تھا کہ اب اگر کوئی میرے بیٹے کو دہشتگرد کہتا بھی رہے گا تو کہتا رہے کیونکہ میرا بیٹا تو مر گیا ہے۔ ہمارا دنیا میں کچھ بھی نہیں ہے۔ مقدمہ درج کروانے سے متعلق سوال کے جواب میں ذیشان کی والدہ نے کہا کہ میں فارغ ہو کر کسی سے مشورہ کروں گی اور مقدمہ درج کرواؤں گی۔ میں نے سُنا ہے کہ ایک مقدمہ درج ہو گیا ہے۔ میں معذور ہوں، چل نہیں سکتی ، میں سوچوں گی کہ کیا کرنا ہے۔ میرے میں اتنی ہمت نہیں کہ میں کچہریوں کے چکر لگاؤں ۔ میں غریب ہوں ، محنت کر کے اپنے بچوں کو پڑھایا لکھایا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے انصاف مل گیا تو میرا غم دور ہو جائے گا۔ ذیشان کی والدہ کی اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.