ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے جس میں ایوان بالا کے ارکان کو بھی آبزرور کے طور پر شامل کیا جائے،

جے آئی ٹی سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، سینیٹر جہانزیب جمالدینی

پیر 21 جنوری 2019 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے جس میں ایوان بالا کے ارکان کو بھی آبزرور کے طور پر شامل کیا جائے، جے آئی ٹی سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں عوامی اہمیت کے معاملہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رائو انوار آزاد گھوم رہا ہے، اس کو وی آئی پی حیثیت دی جا رہی ہے۔

بلوچستان میں جگہ جگہ لاشیں گر رہی ہیں، کسی کو پرواہ نہیں، کہیں بھی کوئی قتل ہو وہ پاکستانی کا قتل ہے۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ اس معاملہ پر حکومت کچھ نہ کچھ کرے گی۔ واقعہ کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنایا جائے جس میں اس ایوان کے ارکان کو بھی آبزرور کے طور پر شامل کیا جائے۔ جتنی بھی جے آئی ٹیز آج تک بنی ہیں ان میں انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوئے۔