جیل انتظامیہ نواز شریف کی تشویشناک صحت سے شریف خاندان کو لاعلم رکھنے لگی

نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں رہتی گزشتہ روز انکو اسپتال لے جایا گیا تاہم ہمیں انکی صحت سے لاعلم رکھا جارہا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 21 جنوری 2019 19:00

جیل انتظامیہ نواز شریف کی تشویشناک صحت سے شریف خاندان کو لاعلم رکھنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جنوری 2019ء) :مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں رہتی گزشتہ روز انکو اسپتال لے جایا گیا تاہم ہمیں انکی صحت سے لاعلم رکھا جارہا ہے تفصیلات کے مطابق سابق نواز شریف کی صحت جیل میں مسلسل تشویشناک رہنے لگی ہے۔کچھ روز قبل سابق وزیر اعظم کی طبیعت انتہائی ناساز ہو گئی تھی۔جس کے بعد ان کے فیملی ڈاکٹر نے جیل میں انکا چیک اپ کیا تھا اور جیل انتظامیہ کو اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ میاں نواز شریف کی صحت تشویشناک ہے اور انکو مسلسل طبی نگرانی کی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے سامنے آنے والی اطلاعات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔جس کے بعد انکو پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی لیجایا گیا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حوالے سے شریف خاندان کو کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔جس کے باعث شریف خاندان میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج کا کہنا تھا کہ 16 جنوری کی گئی میڈیکل رپورٹ کا نتیجہ تاحال سامنے نہیں آچکا ہے۔

 
 دوسری جانب مریم نواز نے اس ٹوئیٹ کو ری ٹوئیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ میاں نواز شریف کی صحت ٹھیک نہیں رہتی جس کے باعث انکو کل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لیجایا گیا اور اس حوالے ہمیں اطلاع نہیں دی گئی۔