Live Updates

ساہیوال واقعہ پر پنجاب حکومت جلد از جلد ردعمل دے،

وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے بعد نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ کا افتتاح ہوگا وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 21 جنوری 2019 21:34

ساہیوال واقعہ پر پنجاب حکومت جلد از جلد ردعمل دے،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ و تعمیرات طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ پر پنجاب حکومت جلد از جلد ردعمل دے، وزیراعظم عمران خان کے دورہ قطر کے بعد نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبہ کا افتتاح ہوگا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی بلا تفریق تحقیقات ہونی چاہئے۔

بلا جواز فائرنگ زیادتی والی بات ہے۔ پنجاب حکومت اس حوالے سے جلد از جلد اپنا ردعمل دے۔ قوم کی توقع کے مطابق انصاف ملنا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ فوجی عدالتوں کو توسیع ملنی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر میں نیا پاکستان منصوبے پر وزارت ہائوسنگ کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم دورہ قطر کے بعد نیا پاکستان ہائوسنگ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کے اپنے بہت سے مسائل ہیں، حکومت ان کے مطالبات کو تسلیم کرے یا پھر ان کو عدالتوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اراکین نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ سانحہ ساہیوال کے واقعہ پر غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات