Live Updates

ساہیوال واقعہ دل خراش اور افسوسناک ہے، زرتاج گل

پیر 21 جنوری 2019 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعہ دل خراش اور افسوسناک ہے، حکومت لواحقین کو ہر طرح سے انصاف فراہم کرے گی، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، یہ بہت افسوسناک اور دل خراش واقعہ ہے، اس حوالے سے جے آئی ٹی کام کر رہی ہے، اس کی رپورٹ آنے دیں، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قوم کو جواب دہ ہے، پنجاب پولیس میں اصلاحات لائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات