سب اچھا ہے کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا،

عملی اقدامات کریں اوربہتر نتائج دیں ‘عثمان بزدار وزیراعلیٰ نے کمشنرزاورآر پی اوز کوامن عامہ کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات پر گائیڈلائنز جاری کیں ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے ،پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق خلیل کے خاندان کیساتھ ہے ،متاثرہ خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائیگی تحریک انصاف کی حکومت نے انتظامیہ اورپولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے، موجودہ حکومت نے آپکو فری اورفیئر ماحول فراہم کیا ہے قبضہ مافیاء کیخلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا حکم، کمشنرز اور آرپی اوز کھلی کچہریاں لگائیںاور اوپن ڈورپالیسی پر من وعن عمل کیا جائے ہسپتالوںاورتعلیمی اداروں کے دورے کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیں،شہر وں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنایا جائے ‘وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت سو ل سیکرٹریٹ میں ساڑھے تین گھنٹے طویل اجلاس،صوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

پیر 21 جنوری 2019 21:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سو ل سیکرٹریٹ میں ساڑھے تین گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا،جس میںصوبے میں امن وامان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صوبے کے عوام کوسہولتوں کی فراہمی اورانہیںریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کابھی جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ نے ڈویژنل کمشنرزاورآر پی اوز کوامن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کو ریلیف دینے کے لئے اقدامات کے بارے میں گائیڈلائنز جاری کیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال کوبہتربنایا جائے اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھا یاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ ساہیوال واقعہ افسوسناک ہے ،پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق خلیل کے خاندان کیساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاندان کی مکمل دیکھ بھال کی جائے گی۔کمشنرز اور آر پی اوزکو فیلڈ میں کام کر کے ڈلیورکرنا ہے ۔

پولیس اورانتظامیہ کو مضبوط کریںگے۔انہوںنے کہاکہ عوام کو ریلیف دینے کے لئے آپ کو مکمل سپورٹ کیا جائے گا۔ آپ اعتماد کیساتھ فرائض سرانجام دیں اورعوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ۔تحریک انصاف کی حکومت نے انتظامیہ اورپولیس کو سیاسی دباؤ سے آزاد کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سابق دور میں پولیس اورانتظامیہ کیساتھ جو کچھ ہوتا تھا ہم نے نہ وہ کیا ہے، نہ کریںگے۔

عوام کو سہولتیں دینے کے لئے موجودہ حکومت نے آپ کو فری اورفیئر ماحول فراہم کیا ہے ۔ فیلڈ میں کام کرنے والے افسران ہماری ٹیم ہیں،ہم نے ملکرصوبے میں گورننس کوبہتر بنانا ہے ۔امن وامان کی صورتحال تسلی بخش نہیں، اسے مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے ۔وزیراعلیٰ نے صوبے میں قبضہ مافیاء کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کمشنرز اور آرپی اوزاپنے متعلقہ اضلاع میں کھلی کچہریاں لگاکر لوگوں کے مسائل حل کریں۔

اوپن ڈورپالیسی پر من وعن عمل کیا جائے ۔ہسپتالوںاورتعلیمی اداروں کے دورے کر کے صورتحال کا خود جائزہ لیں اور بہتری کے لئے اقدامات کریں۔شہر وں میں صفائی کی صورتحال بہتر بنایا جائے ۔ اراضی سینٹرزکے وزٹ بھی باقاعدگی سے کیے جائیں ۔شہروں میں ٹریفک کے مسائل ہیں،اس کے حل کے لئے موثر مینجمنٹ پر توجہ دی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ اصلاحات لاکرمحکموں اور اداروں کو بہتر بنایا جائے ۔

پہلی بار کمشنرز اورآرپی اوزکو ڈلیور کرنے کا موقع دیا گیا ہے ۔ہماری حکومت کامشن عوام کو ریلیف دینا ہے ۔آپ کام کریںگے تو لوگ عزت دیںگے۔انہوںنے کہاکہ کمشنرز اورآرپی اوز کو فیلڈ میں نکلنا ہے ۔تقرروتبادلوں پر پابندی لگادی گئی ہے ۔اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے مہم جاری رکھی جائے ۔پولیس سسٹم میں مزید بہتری کی گنجائش ہے ۔انہوںنے کہاکہ اعدادوشمار کی بجائے حقیقی معنوں میں بہتری کے لئے کام کیا جائے ۔

پولیس کے گشت کا موثر نظام ہونا چاہیے۔پولیس کا رویہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پولیس کو عوام دوست رویہ اپنا نا چاہیے۔سب اچھا ہے کی رپورٹ سے کام نہیں چلے گا،عملی اقدامات کریں اوربہتر نتائج دیں ۔عوام سے رابطے مزید مضبوط کیے جائیں ۔انہوںنے کہاکہ محکموں اوراداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید بنایا جائے ۔عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوںنے کہاکہ میرے دوروں کے دوران وضع کردہ پلان پر مکمل عملدر آمد کیا جائے ۔ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں اورعوام کو سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جائے اورہدایات پر عملدر آمدیقینی بنایا جائے ۔انہوںنے کہاکہ پولیس میں بھرتیوں کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے گا۔پولیس کو مزید وسائل فراہم کریں گے۔کیسوں کی تفتیش میرٹ پر کی جائے اورانصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں ۔

انہوںنے کہاکہ ہماری نیت ٹھیک اورسمت درست ہے ۔جو بھی فیصلہ کریںگے،عوام کے مفاد میں ہوگا۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان میں زیادتی کے بعد بچے کے قتل کی میڈیکل رپورٹ میں ردوبدل پر متعلقہ میڈیکل لیگل ڈاکٹر کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ۔انہوںنے کہاکہ پراسیکیوشن کی خامیوں کو بھی دور کیا جائے تاکہ ملزمان سزا سے نہ بچ سکیں ۔وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی میں نمونوں کے رزلٹ کی ترسیل کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔

انہوںنے کہاکہ کمشنرزبھل صفائی مہم کی نگرانی کریں۔صوبائی وزراء کو بھی بھل صفائی مہم کی نگرانی کیلئے ڈیوٹیاں تفویض کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت نے ہر ضلع میں پناہ گاہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے اور کمشنر زاپنے متعلقہ اضلاع میں پناہ گاہ کے قیام کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں۔چولستان کے لوگوں کو علاج معالجے کے لئے موبائل میڈیکل ٹیمیں بھجوائی جائیں۔چولستان میں گھروں کوروشن کرنے کیلئے سولر پینل لگانے کا جائزہ لیا جائے ۔صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ،انسپکٹر جنرل پولیس،متعلقہ سیکرٹریز،ڈویژنل کمشنرزاورآر پی اوز نے اجلاس میں شرکت کی ۔